پی ٹی آئی چئرمین عمران خان کا وژن بھینسوں سے شروع اور گھڑی بیچنے پر ختم ہوا، حافظ حمداللہ

Hafiz Hamdullah JUI Photo 640x480
جمیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ۔ فوٹو: ٹویٹر

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹکس مومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان اور جمیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چئرمین عمران خان کا وژن بھینس بیچنے سے شروع اور گھڑی بیچنے پر ختم ہو جاتا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پی ڈی ایم کے ترجمان اور جمیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نیازی کا وژن بھینس بیچنے سے شروع اور گھڑی بیچنے پر ختم ہو جاتا ہے۔
پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے یہ بات بہاولنگر کے علاقے منچن آباد میں ایک پروگرام میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی اور کہا کہ عمران خان نیازی کی معیشت انڈے، مرغی سے شروع، کٹے اور بھینس پر ختم ہوتی ہے۔
اس موقع پر انھوں نے میڈیا نمائیندوں سے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا متفقہ فیصلہ ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نیازی کو ہم الیکشن کی تاریخ دیں گے، جبکہ آئیندہ انتحابات آئیندہ سال کے اکتوبر کے مہینے میں ہی ہوں گے۔
میڈیا سے گفگو کے دوران پی ٹی ایم ترجمان اورجمیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے مزید کہا ہے عمران نیازی اپنے مرضی کی تاریخ چاہتے ہیں لیکن جوکہ بالکل ناقابل قبول ہے۔ حافظ حمداللہ نے کہا کہ اگر اگتوبر کے مہنے میں بھی ملک کے معاشی حالات نے اجازت نہیں دی تو پھر انتحابات اکتوبر 2024ء میں ہوں گے۔
بہاولنگر میں میڈیا نمائیندون سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنا بچوں کا کھیل نہیں، انھوں نے مزید کہا کہ یہ کرکٹ نہیں بلکہ یہ سیاست ہے۔ حافظ حمداللہ نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ کل ہی عمران خان نیازی نے حکومت کو مذاکرات کی بات کی اور آج پھر یوٹرن لے کر مذاکرات سے منحرف ہو گئے۔
حافظ حمداللہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران نیازی اپنی مرضی کا چیف الیکشن کمشنر، آرمی چیف، چیف جسٹس، قانون و آئین چاہتے ہیں جو کہ جاممکن ہے، جبکہ دوسری طرف دیکھے تو عمران خان کی سیاست بیساکھیوں پر قائم ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں