میرپور: آزاد جموں کشمیر کے میر پور ڈویژن میں حالیہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی تمام سیاسی جماعتوں میں سب سے زیادہ 340 نشستیں حاصل کی ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) دوسرے نمبر۔
مردان ٹائمز کے مطابق آزاد کشمیر کے میر پور ڈویژن میں حالیہ ہونے والے بلدیاتی انتحابات میں پاکستان تحریک انصاف دیگر تمام سیاسی جماعتوں سے آگے جبکہ مسلم لیگ (ن) دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
اس حوالے سے مزید تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دیگر سیاسی جماعتوں نے جو سیٹیں لی ہے اس کی تفصیل درجہ ذیل ہے۔
مسلم لیگ (ن) – 215،
پیپلز پارٹی 131،
آزاد امیدوار 284،
مسلم کانفرنس اور ٹی ایل پی8،8،
جبکہ جماعتِ اسلامی 1 نشست پر کامیاب ہوئی ہے۔
اسی طرح آزاد کشمیر کے میر پور ڈویژن کی ضلع کونسلز میں پاکستان تحریک انصاف کے 53، ن لیگ کے 23، پی پی کے 19 اور 16 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے میر پور ڈویژن کی یونین کونسلزکی سیٹوں میں پاکستان تحریک انصاف کے 246، آزاد امیدوار 230 ، ن لیگ کے 165، پی پی کے 104، ٹی ایل پی کے 8، مسلم کانفرنس کے 6 اور جماعتِ اسلامی کا 1 امیدوار کامیاب ہوا ہے۔
Menu