ڈی آئی خان: جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک جلسہ عام میں امریکہ کو للکارتے ہوئے کہا کہ ہم سے سخت لہجے میں بات نہ کرے بلکہ ایک شکست خودہ ملک کی حیثیت سے ہم سے بات کرے۔
مردان ٹائمز کے مطابق جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک جلسہ عام میں خطاب کرتے ہوئے امریکہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ سخت لہجے میں با الکل بھی بات نہ کرے۔
جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ایک پوسٹ شیر کی جس میں وہ ایک جلسہ عام میں کھل کر امریکی حکومت کو للکار رہے ہیں کہ "امریکہ افغانستان سے شکست کھانے کے بعد ہمارے ساتھ اُس لہجے اور قوت کے ساتھ بات نہ کرے، ایک شکست خوردہ ملک کے لہجے میں بات کرے گا تو ہم بات کرنے کے لئے تیار ہیں”۔
امریکہ افغانستان سے شکست کھانے کے بعد ہمارے ساتھ اُس لہجے اور قوت کے ساتھ بات نہ کرے، ایک شکست خوردہ ملک کے لہجے میں بات کرے گا تو ہم بات کرنے کے لئے تیار ہیں۔
ہم نے ہمیشہ سے تمام ممالک کے ساتھ برابری کے تعلقات کی بات کی ہے، ہم دوستی کے قائل ہیں، آقا اور غلام کا انکار کرتے ہیں۔ pic.twitter.com/evVTVcp2u2— Maulana Fazl-ur-Rehman (@MoulanaOfficial) December 9, 2022
مولانا فضل الرحمان نے جلسہ عام میں خطاب کے دوران مزید کہا کہ "ہم نے ہمیشہ سے تمام ممالک کے ساتھ برابری کے تعلقات کی بات کی ہے، ہم دوستی کے قائل ہیں، آقا اور غلام کا انکار کرتے ہیں۔