لاہور: پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے سے بچانے کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب میں الیکشن یا پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ ماننے کو تیار ہوگئی۔
مردان ٹائمز کو اہم زرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کے لئے جوڑ توڑ زور پر ہے اور اس دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک سینئر رہنما چوہدری شجاعت سے رابطے میں ہیں۔ زرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت کی جانب سے کوئی ٹھوس بات سامنے آنے پر ن لیگ آگے بات کرے گی۔
دوسری جانب پنجاب کے چوہدری برادران کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے ہیں اور ان کے درمیان رابطے بحال ہوگئے، تاہم ابھی تک سیاسی معاملے پر بات نہیں ہوئی۔
اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا ہے اس بار ہم پرویز الہٰی کی جانب سے کوئی ڈبل گیم نہیں چاہتے، بلکہ اس مرتبہ ان کو واضع طور پر سامنے آنا ہوگا۔
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے بھی اس حوالے سے کہا کہ چوہدری شجاعت ہمارے اتحادی ہیں، ان سے بات چیت ہوتی ہے، ہم ماضی کی طرح ڈبل گیم نہیں چاہتے۔
مردان ٹائمز کو اہم ذرائع سے ملنے والی مزید اطلاعات کے مطابق ن لیگ پنجاب کے اجلاس میں متوقع امیدواروں کی لسٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ڈویژن کے صدور کو لسٹیں تیار کرنے کا کہا گیا۔
Menu