پی ٹی آئی میں اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے، اسد عمر کی تصدیق

PTI Senior Leader Asad Umar Photo Facebook 640x480
پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر رہنما اسد عمر۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی پارٹی میں اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پرپارٹی میں اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آگئے، جس کی تصدیق پارٹی کے سنئیر رہنما اسد عمر نے بھی کی ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی طرف سے اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر پارٹی میں اندرونی اختلافات سامنے آگئے ہیں۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر پارٹی کے اندر اختلاف رائے موجود ہے۔
انھوں نے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ اسمبلیوں کی فوری طور پرتحلیل کرنے کے حق میں ہیں جبکہ دوسری طرف کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ابھی اسمبلیاں تحلیل نہیں کرنی چاہئیں۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے مزید کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ دو سے تین مہینے کا وقت ملنا چاہیے۔
جبکہ اس سے پہلے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام مین کہا ہے کہ پی ڈی ایم 20 دسمبر تک عام انتخابات کا فارمولا نہیں لاتی تو پنجاب اور کے پی اسمبلیاں توڑ دی جائیں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں