اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شریف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گھڑی بیچجنے کی رسیدیں عوام کے سامنے پیش کریں۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شریف نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گھڑی چور گھڑی بیچجنے کی رسیدیں عوام کے سامنے پیش کریں اور یہ بھی بتائیں کہ یہ ٹرانزایکشن کیسے ہوئی۔
گھڑی چور رسیدیں قوم کے سامنے پیش کرے اور بتائے یہ ٹرانزکشن کیسے ہوئیں.سائفر کے اوپر اس نے پہلے قوم کو گمراہ کیا اور بعد میں امریکیوں کے پاؤں پڑگیا.اس نے امریکی سازش کا ڈرامہ کیا اب کہتا ہے غلطی ہوگئی.@SulemanSharif82 pic.twitter.com/m1Q2PP2874
— PML(N) (@pmln_org) December 13, 2022
سلیمان شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائفر کے اوپر اس نے پہلے قوم کو گمراہ کیا اور بعد میں امریکیوں کے پاؤں پڑگیا.اس نے امریکی سازش کا ڈرامہ کیا اب کہتا ہے غلطی ہوگئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ "کے پی کرپشن کی ایک پوری داستان ہے یہ جو فرح گوگی بھاگی ہوئی ہیں کیا یہ کرپشن نہیں.آئیں اپنا حساب دیں.ان سب کو اپنا حساب دینا پڑے گا.لیکن جو مقدمات انکے دور میں ہم پہ بنے سب ادارے انکے ماتحت تھے لیکن یہ کچھ ثابت نہیں کرسکے”۔
گھڑی چور رسیدیں قوم کے سامنے پیش کرے اور بتائے یہ ٹرانزکشن کیسے ہوئیں.سائفر کے اوپر اس نے پہلے قوم کو گمراہ کیا اور بعد میں امریکیوں کے پاؤں پڑگیا.اس نے امریکی سازش کا ڈرامہ کیا اب کہتا ہے غلطی ہوگئی.@SulemanSharif82 pic.twitter.com/m1Q2PP2874
— PML(N) (@pmln_org) December 13, 2022
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سلیمان شہباز کی ایک ویڈیو شئیر کی گئی ہے جس میں وہ کہتے ہے کہ "کہاں ہے فرح گوگی اس نے فرح گوگی کو پاکستان سے کیوں بھگایا اگر وہ سچی ہے تو لائیں اُسے, ہم نے تو چار سال بھی آپکو بھگتا ہے لیکن آپ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے”۔