پی ڈی ایم نے جو پیشکش کی وہ قبول نہیں: مونس الہی

Monis Elahi PML Q Leader Photo File 640x480
مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی۔ فوٹو: فائل

لاہور: پی ڈی ایم کی جانب سے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو جو پیشکش کی گئی ہے کہ ہمیں قبول نہیں ہے اور نہ کسی پیشکش کو قبول کریں گے۔
مردان ٹائمز کے مطابق لاہور میں صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرویز الہی کے بیٹے مونس الہی نے کہا ہے کہ وہ اتحادی جماعتوں (پی ڈی ایم) کی طرف سے جو پیشکش کی گئی ہے وہ قبول نہیں اور نہ آئیندہ کسی بھی پیشکش کو قبول کریں گے۔
انھوں نے اس حوالے سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم پی ڈی ایم کی جانب سے کسی بھی پیشکش میں دلچسپی نہیں رکھتے۔


واضح رہے کہ بعض حلقوں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں نے پنجاب کے وزیراعلیٰ پرویز الہی کوپی ڈی ایم کا ساتھ دینے پر وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی ہے تاہم مسلم لیگ ن یا دیگر جماعتوں نے اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں