اسلام آباد: اسلام آباد کی ہائیکورٹ کی جانب سے بینکنگ کورٹ کو 22 فروری کی تاریخ تک پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے بینکنگ کورٹ کو 22 فروری تک سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ کرنے سے روک دیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنٰی کی درخواست کی تھی جبکہ اب سے کچھ ہی دیر پہلے بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے حکم دیا تھا کہ عمران خان آج ہی عدالتی وقت ختم ہونے سے پہلے عدالت میں پیش ہوں اور ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔
Menu