کورٹ میں پیشی کے لیے بیمار، جبکہ ریلی کے لیے تیار: مریم نواز شریف کی عمران خان پرشدید تنقید

Maryam Nawaz Sharif PMLN Photo File 640x480
پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر مریم نواز شریف۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے عمران خان پر شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین کی جب عدالت میں پیشی ہوتی ہے تو وہ بیمار بن جاتے ہے جبکہ ریلیوں کے لئے وہ بالکل تیار ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے لاہور میں نوجوانوں کی ایک تقریب سے اپنے تقریر کے دوران کہا کہ جب عدالت کی بات ہوتی ہے تو عمران خان بیمار ہو جاتے ہیں اور جب کوئی ریلی ہوتی ہے اس کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان پر مزید وار کرتے ہوئے شرکاء سے سوال کیا کہ کیا عدالت میں پیش ہونے سے جان کو خطرہ ہوتا ہے یا ہزاروں کی ریلی میں سامنے آنے پر جان کو خطرہ ہوتا ہے۔ انھوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ انھیں بھی الرٹ ملتے ہیں مگر وہ کبھی اسے ڈھال بنا کر احتساب سے پیچھے نہیں ہٹے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں