وکلاء کو روکنے کے لئے رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں، فواد چوہدری

Fawad Choudry Media Talks in lahore Photo File 640x480
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنی تازہ ٹویٹ میں حکومت پر سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ ’حکومت ہر اجتماع سے خوفزدہ ہے ، وکلا کو روکنے کیلئے رکاوٹیں انتہائی غیر ضروری ہیں۔‘
مردان ٹائمز کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ میں پی ڈی ایم حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر اجتماع سے خوفزدہ ہے، جبکہ وکلاء کو روکنے کے لئے ہر جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے ٹویٹر پر اپنے پوسٹ میں مزید لکھا ’وکلاء اگر آئین اورسپریم کورٹ سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں اس پر ریاست کو وکلا کا شکر گزار ہونا چاہیئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ تو یہاں حکومت ہی آئین سے خوفزدہ ہے اور عدالت کو کام کرنے سے روک رہی ہے۔


یاد رہے کہ اس سے پہلے اسلام آباد پولیس نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں آج صرف وہی افراد داخل ہوسکیں گے جن کے مقدمات زیرسماعت ہوں گے یا جن کو سپریم کورٹ انتظامیہ کی طرف سے اجازت نامہ جاری ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں