اسلام آباد: پاکستان کی نئی سیاسی پارٹی "استحکام پاکستان پارٹی” نے انتخابی مہم کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
مردان ٹائمز کو حاصل ہونے والی خبروں کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئیندہ انتحابات کے سلسلے میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور تحریک انصاف کی پالیسیوں کو بھرپور انداز میں تنقید کا نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج منعقد ہونے والے ایک اہم عشائیے میں جہانگیر ترین اپنے ساتھیوں کو پارٹی پالیسی سے آگاہ کریں گے اور اس موقع پر انتخابی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین آئیندہ انتحابی مہم کے لئے تمام امیدواروں کو اپنے اپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم چلانے کی بھی ہدایت دیں گے۔