بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ریمی سین 7 کروڑ فراڈ کا شکار

Remi sen bollywood 640x480

ممبئی: بھارت کی فلم "ہنگامہ” سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ ریمی سین 7 کروڑ روپے فراڈ کا شکار ہوگئی ہے.
مردان ٹائمز کو ممبئی سے حاصل ہونے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق بھارت کی مشہور اداکارہ ریمی سین کے ساتھ ایک بزنس مین نے بھارت میں 4 کروڑ 14 لاکھ کا فراڈ کیا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق اس کاروباری شخص نے اداکارہ ریمی سین، جن کا اصل نام شبھا مترا ہے، سے رقم اپنے نئے کاروبار میں لگانے کے بہانے لی تھی اور اداکارہ سے اس رقم پر 30 سے 40 فیصد سود دینے کا وعدہ کیا تھا۔
بھارتی اداکارہ ریمی سین نے اس سے پہلے ایک پروڈکشن پاؤس بھی چلاتی ہیں۔ یہ بھارتی اداکارہ 2019 میں ایک جم میں مبینہ ملزم کاروباری شخص رونک ویاس سے ملی تھیں اور پھر دونوں میں آہستہ آہستہ دوستی ہوگئی۔ کاروباری شخص، رونک ویاس نے ریمی سین کو بتایا کہ وہ نیا بزنس شروع کرنے جارہا ہے اور اداکارہ ریمی لالچ دے کر اس کاروبار میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے راضی کرلیا۔ معاملات کے دوران کاروباری شخص ویاس نے ریمی سین سے 30 سے 40 فیصد منافع کا وعدہ بھی کیا تھا۔
جیسے ہی دونوں کے درمیان معاہدہ ہوگیا تو اداکارہ ریمی سین نےفروری 2019 سے نومبر 2020 کے درمیان مجموعی طور پر 4 کروڑ 14 لاکھ کی سرمایہ کاری کی۔ اس کے بعد ریمی سین پر برے دن اس وقت آنے لگے جب انہوں نے کاروباری شخص سے اپنے پیسوں کا تقاضہ کیا لیکن ویاس نے ریمی سین کی فون کالز اٹھانا بند کردیں۔
لیکن اس کے بعد ریمی سین کو جب یہ پتا چلا کو ویاس نے کبھی بھی اس کے پیسوں سے کسی قسم کا کاروبار ہی نہیں‌کیا اور رقم کا غلط استعمال کیا تو اس کی خیرت کا انتہا نہ رہی اور اس نے اس حوالے سے پولیس مین رپورٹ درج کیا.۔ اس کے بعد مقامی پولیس نے اداکارہ ریمی سین کی شکایت پر ممبئی کی کھار تھانے میں ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں