منی لانڈرنگ کیس: آر مادھون بھی بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی حمایت میں بول پڑے

R. Madhavan spoke up in support of Jacqueline Fernandez Photo File 640x480
اداکار آرمادھون نے کہا کہ’مجھے نہیں لگتا کہ اس طرح کی چیزوں سے ہماری انڈسٹری متاثر ہوگی، سب سے زیادہ ٹیکس دہندگان اسی انڈسٹری سے ہیں۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے خلاف منی لانڈرنگ اور بھتہ خوری کیس بالی ووڈ اداکار آر مادھون نے بھی جیکولین فرنینڈس کی حمایت آواز اُٹھائی اور بول پڑے۔
مردان ٹائمز کے مطابق فلم ’تنو ویڈز منو‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے بالی ووڈ اداکار آر مادھون، بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کا نام مجرم سکیش چندر شیکھر سے متعلق بھتہ خوری کے مقدمے کی چارج شیٹ میں شامل ہونے پر اداکارہ کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔
بالی ووڈ اداکار آر مادھون نے اپنی نئی فلم ’دھوکا راؤنڈ ڈی کارنر‘ کے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ’ مجھے امید ہے کہ جیکولین بہت جلد اس مشکل سے نکل جائیں گی۔ اداکار آر مادھون نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ‘مجھے نہیں لگتا کہ اس کیس سے ان کی امیج پر کوئی اثر ہو رہا ہے‘۔
بالی ووڈ اداکار نے مزید کہا کہ’درحقیقت، ہماری فلمی برادری میں، ٹیکس ریڈز کی تعداد اب کم ہوگئی ہے، ہر کوئی پوری ایمانداری سے کام کر رہا ہے‘۔
بالی ووڈ اداکار آرمادھون نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ’مجھے نہیں لگتا کہ اس طرح کی چیزوں سے ہماری انڈسٹری متاثر ہوگی، سب سے زیادہ ٹیکس دہندگان اسی انڈسٹری سے ہیں‘۔
یاد رہے کہ بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس پر 17 اگست کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے یہ الزام لگایا ہے کہ مذکورہ اداکارہ 125 کروڑ روپے کے بھتہ خوری کے معاملے میں ملوث ہیں جس میں مبینہ بھتہ خور چندر شیکھر کا نام بھی شامل ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں