تیسرا ٹی-20: پاکستان نےانگلینڈ کو 155 رنز کا ہدف دے دیا

Pak vs England

مانچسٹر: تیسرے ٹی-20 میچ میں پاکستان نے انگلش ٹیم کومیچ جیتنے کے لئے 155 رنز کا ہدف دے دیا ہے.
انگلش ٹیم کا 155 رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لیے بیٹنگ جاری ہے. اس سے پہلے پاکستان نے اپنے اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 154 رنز کا ہدف دیا تھا.
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا. قومی ٹیم کے کپتان بابراعطم اورمحمد رضوان نے ٹیم کو42 رنز کا آغاز فراہم کیان. لیکن جیسے ہی کپتان بابراعظم آوٹ ہوئے تو پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑانے لگی.
کپتان بابراعظم 11 رنز، صہیب مقصود 13 رنز، محمد حفیط 1رن، شاداب خان 2 رنز، اور عماد وسیم 3 رنز پر آوٹ ہوئے. اس کے بعد فخرزمان اور محمد رضوان کی شراکت داری میں 45 رنز بن پائے. لیکن ان دونوں کی یہ شراکت بھی دیر تک نہ چل سکی اور فخرزمان 24 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئے. جبکہ حسن علی نے 15 رنز بنائے.
رضوان نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 76 رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے. وہ زیادہ وقت تک کلز پر موجود رہے لیکن ٹیم کو بڑا مجموعہ دینے میں ناکام رہے. انگلش ٹیم کی طرف سے عادل رشید نے 4 جبکہ معین علی نے ایک وکٹ حاصل کی.
اس کے بعد انگلش ٹیم کی طرف سے بیتنگ کا آغاز جیسن رائے اور جوز بٹلر نے کیا. انگلش ٹیم کی پہلی وکٹ آٹھویں اوور میں گری جو کہ بٹلر کی تھی. انھوں نے 22 گیندوں پر 21 رنز سکور کیے. جو کہ شاداب خان کی گیند پر بابراعظم نے کیچ آوٹ کیا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں