چٹہ کانگ ٹیسٹ میں پاکستانی اوپنرز کی بہترین بیٹنگ سے کپتان انتہائی خوش

Babar Azam Press Conference

لاہور: چٹاکانگ میں بنگلہ دیش کے خلاف پاکستانی اوپنرز کی شاندار بیٹنگ پر بابراعظم نہایت ہی خوش، کہا مشکل حالات میں عابدعلی نے شاندار کارکردگی کا مظاہر کیا.
چٹا کانگ سے مردان ٹائمز کو حاصل ہونے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق پاکستانی کپتان بابراعظم اپنی ٹیم کے ثابت قدمی اور بنگلہ دیش کے خلاف شاندار کارکردگی پر نہایت ہی خوش ہے. انھوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ عابد علی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مشکل حالات میں ٹیم کو سہارا دیا، جبکہ اسد شفیق نے بھی ڈیبیو میچ میں اپنی اننگز نہایت عمدگی سے آگے بڑھائی.
یہ خبر بھی پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیم پن اپنے عہدے سے مستعفی
چٹاکانگ میں بنگلہ دیش کو شکست دینے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ میچ ایک طویل فارمیٹ کا کھیل ہے، اس میں اُتار چڑھاؤ آتے ہیں، لیکن اس میں کم بیک کا موقع بھی موجود ہوتا ہے. انھوں‌ نے کہا کہ یہی اس کی خوبصورتی بھی ہے. انھوں نے کہا کہ ہمیں پہلے میچ سے قبل تیاری کا مناسب وقت نہیں ملا، تاہم خوشی اس بات کی ہے کہ بنگلہ دیش کی طرف سے جب بڑی شراکت قائم کی گئی تو اس کے بعد ہمارے فاسٹ بولرز نے بھی اچھا کم بیک کیا.
اس موقع پر پاکستان کپتان بابر اعظم نے پاکستان فاسٹ بولرز کی بھی تعریف کی اور کہا کہ شاہین آفریدی اور حسن علی نے عمدہ بولنگ کا مظاہر کیا اور دباؤ کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا. انھوں‌ نے اوپنرز کی بھی تعریف کی اور کہا دونوں بیٹسمین کی بہترین بیٹنگ سے ٹیم مشکل صوتحال سے نکلنے میں کامیاب ہوئی.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں