پاکستان سے تعلق رکھنے والے نورزمان نے ایشین جونئیر اسکواش چیمپینشپ جیت لی

Noor Zaman of Pakistan become champion of Squash Photo Twitter 640x480
سابق برٹش اسکواش چیمپین کا پوتا، نور زماں۔ فوٹو: ٹویٹر

کرایا: پاکستان سے تعلق رکھنے والے نور زماں نے ایشین جونیئر اسکواش کی چیمپینشپ جیت کرچیمپین بن گئے، نورزماں کی چیمپنشپ جیتنے کے بعد پاکستان کو چیمپین شپ میں واحد گولڈ میڈل بھی مل گیا۔
مردان ٹائمز کو تھائی لینڈ کے شہر کرایا سے ملنے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے سیکنڈڈ سیڈ نور زماں نے تھائی لینڈ کے شہر کرایا میں منعقدہ چیمپین شپ کے بوائز انڈر 19 ایونٹ کے فائنل مقابلے میں ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے حریف جوا چم چوہا کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-3 سے شکست فاش دے کر فتح اپنے نام کی۔
مزید تفصیلات کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ نور زماں نے 52 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں پہلا مقابلہ 9-11 سے جیتا، دوسرے مقابلے میں انھوں نے 12-10 سے ناکامی ملی اور اس کے بعد انہوں نے اگلے دونوں مقابلوں میں 5-11 اور 9-11 سے کامیابی پاکر ٹائٹل پر قبضہ جما لیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے چارسال کے طویل انتظار کے بعد یہ ٹائٹل حاصل کیا ہے.پاکستان سے تعلق رکھنے والے دیگر کھلاڑیوں میں‌ 7 لڑکوں جبکہ پانچ لڑکیوں نے بھی حصہ لیا تھا لیکن وہ اس چیمپین شپ کے مقابلوں سے پہلے ہی باہر ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ نور زماں سابق برٹش اسکواش چیمپین قمر زماں کے پوتے ہیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں