آئی سی سی رینکنگ: بابر اعظم کی ون ڈے اور ٹی 20 میں حکمرانی برقرار

Babar Azam Remain on The 1st Position in One day and T 20 according to ICC Photo Twitter 640x480
بابر اعظم کی ون ڈے اور ٹی 20 میں حکمرانی برقرار ہے۔ فوٹو: ٹویٹر

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے کھلاڑیوں کی نئی درجہ بندیوں کی لسٹ جاری کر دی جس میں پاکستان سے بابر اعظم ٹی 20 اور ون ڈے میں پہلے پوزیشن پر برقرار ہیں۔
مردان ٹائمز کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے درجہ بندیوں کے سلسلے میں ایک نئی لسٹ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستان کی طرف سے بابراعظم کی ون ڈے اور ٹی 20 میں حکمرانی برقرار ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ نئی درجہ بندیوں کی لسٹ کے مطابق پاکستان ہی سے تعلق رکھنے والے امام الحق دوسری اور فخر زمان کی گیارہویں پوزیشن ہے۔
اسی طرح انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی درجہ بندیوں کی نئی لسٹ کے مطابق ون ڈے بولرز میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا، بھارت کے جسپریت بمرا کا دوسرا نمبر ہے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ تیسرے نمبر پر اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے مجیب الرحمٰن چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی درجہ بندیوں کی لسٹ کے مطابق ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے تیز باولرشاہین شاہ آفریدی 2 درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی لسٹ میں ون ڈے آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
اسی طرح آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بیٹسمینوں میں بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسرے جبکہ پاکستان کے محمد رضوان تیسرے نبمر پر براجمان۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں