زمبابوے کی طرف سے آسٹریلیا کو پہلی بار ہوم گراونڈ پر شکست

Zimbabwe beat Aust in 3rd odi Photo File 640x480
زمبابوے کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میچ میں اپنے ہی ہوم گراونڈ پر شکست سے دوچار کیا۔ فوٹو: فائل

سڈنی: زمبابوے کی کرکٹ ٹیم اس وقت آسٹریلیا کے دورے پر ہے اور انھوں نے آسٹریلیا کو پہلی بار اپنے ہی ہوم گراونڈ پر شکست سے دوچار کردیا ہے۔
مردان ٹائمز کو آسٹریلیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے پہلی بار آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی۔
اس سے پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچ ہوچکے ہیں اور یہ ان دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا کرکٹ میچ تھا جس میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کو جیتنے کے لیے 142 رنز کا آسان ہدف دیا۔
آسٹریلیا کے 142 رنز کے جواب میں مہمان ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پرمطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔ زمبابوے کی مہمان ٹیم نے 142رنز کا ہدف 39ویں اوور میں پورا کیا۔
یاد رہے کہ اس ٹورنمنٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کل 3 ایک روزہ میچ کھیلنے تھے، تاہم ان تین میچوں کی ون ڈے سیریز آسٹریلوی ٹیم پہلے ہی اپنے نام کر چکی تھی۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کی مہمان ٹیم کو پہلے میچ میں 5 وکٹوں اور دوسرے میچ 8 وکٹوں سے زمبابوے کو شکست دی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں