سان فرانسیکو: یوٹیوب نے ٹِک ٹاک کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی مختصرویڈیوز کے لئے دس کروڑ ڈالر کی رقم مختص کردی.
تفصیلات کے مطابق یوٹیوب جو کی دنیا کی سب سے مشہور ویب سائٹ ہے نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا کے تیس ممالک کے یوٹیوب پر ویڈیوز بنا کر اپلوڈ کرنے والوں کے لئے 10 کروڑ ڈالر کی رقم ادا کرے گا. یہ اعلان یوٹیوب نے ٹک ٹاک کے مقابلہ کرنے کے لیے یوٹیوبرز کی حوصلہ افزائی کے لئے کیا ہے.
یوٹیوب کے اس پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیف پروڈکٹ آفیسر نے کہا کہ اس مختصر ویڈیو پروگرام سے دنیا کے تیس ممالک مستفید ہوسکے گے. اُنھوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کے تحت وہ افراد جو یوٹیوب پر اپنے انفرادی چینل چلاتے ہیں کو 100 ڈالر سے لے کر 10 ہزار ڈالر تک امداد دی جائے گی. یہ رقم اُن افراد کو دی جائے گی جو ٹک ٹاک کی طرز پر مختصر ویڈیوز بنا کر انہیں یوٹیوب پر اپلوڈ کریں گے.
واضح رہے کہ اس پروگرام کا بڑا مقصد نوجوان اور کم عمر افراد میں ٹیلنٹ کو آگے لانا ہے. یوٹیوب نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ یوٹیوب استعمال کنندگان کو ماہانہ بنیادوں پر ایک آضافی رقم بھی ادا کی جائے گی جو بونس کی مد میں ادا ہوگا. تاہم اس رقم کا زیادہ انحصار اس بات پر ہوگا کہ آپ کس ملک سے تعلق رکھتے ہیں اور آپ کا یوٹیوب چینل کتنا مشہور ہے.
واضح رہے کہ یوٹیوب کے اس پروگرام میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے. جبکہ دیگر ممالک جو اس پروگرام میں شامل کئے گئے ہیں اُن میں جرمنی، فن لینڈ، چلی، کولمبیا، ارجنٹینا، میکسیکو، ناروے، روس، پولینڈ، سویڈن، جنوبی افریقہ، سنگاپور، ہانگ کانگ، بھارت، الجیریا، مصر، عراق، اُردن، کویت، مراکش، نائیجیریا، سعودی عرب، ترکی، لبنان، بحرین، ویتنام اور برطانیہ شامل ہیں.
Menu