گوگل کی طرف سے پاکستان میں باظابطہ دفتر کھولنے کا اعلان

Google Office Photo Google 640x480 (1)
گوگل نے پاکستان میں دفتر کھولنے کے لئے باظابطہ فیصلہ کرلیا ہے۔ فوٹو: گوگل

کراچی: دنیا کےسب سے بڑے اور مشہور سرچ انجن اور دیگراعلیٰ سہولیات کی حامل کمپنی گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنا دفتر کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے ایک تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ دنیا کے سب سے مشہور اور بڑے سرچ انجن گوگل نے پاکستان میں اپنا دفتر قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انھوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ دفتر کھولنے کی سلسلے میں کمپنی نے ضوابطی کارروائی بھی شروع کردی ہے۔
وفاقی وزیر انفارمیشن و ٹیکنالوجی امین الحق کا مزید کہنا تھا کہ گوگل کی طرف سے پاکستان میں دفترکا قیام پاکستانی صارفین کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ وفاقی وزیر نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اس ضمن میں گوگل کی انتظامیہ سے جلد ملاقات کریں گے۔
اُدھر گوگل ایشیا پیسیفک نے پاکستان میں دفتر کھولنے اور قانونی کاروائی مکمل کرنے کے لیئے سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں رجسٹریشن بھی کروالی ہے۔ وفاقی وزیر امین الحق کا مزید کہنا ہے کہ گوگل حکام سے رابطے جاری ہیں اور دسمبر کے دوسرے ہفتے میں وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے۔
وفاقی وزیر انفارمیشن و ٹیکنالوجی امین الحق کا مزید کہنا تھا کہ گوگل کے عہدیداران سے ملاقات میں پالیسی، پاکستانی صارفین کے مسائل ، حکومتی تعاون اور دو طرفہ امور پربات چیت ہوگی۔ انھوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ گوگل کی طرف سے پاکستان میں دفتر کھولنے کے بعد گوگل آفس یوٹیوب سمیت گوگل کی تمام ایپلی کیشنز سے متعلق امور کی نگرانی بھی کرے گا۔
وفاقی وزیر امین الحق نے اس سلسلے میں مزید کہا کہ گوگل کا پاکستان میں دفتر کھولنے کے بعد گوگل اشتہارات میں مسائل سے متعلق معاملات پرپاکستانی صارفین کو فوری ریسپانس بھی مل سکے گا۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان کے وزارت برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونکیشن کی جانب سے گوگل کو بھرپور مدد بھی حاصل ہوگا۔
وفاقی وزیرانفارمیشن و ٹیکنالوجی امین الحق نے پاکستانی عوام کے لئے ایک اور خوشخبری بھی سنائی اورکہا کہ ٹک ٹاک نے بھی پاکستان میں اپنا رابطہ دفتر کھولنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہےکہ سوشل میڈیا کی سب سے بڑی کمپنی فیس بک بھی جلد ہی اس ضمن میں اپنا فیصلہ جاری کرے گا۔
وفاقی وزیر انفارمیش و ٹیکنالوجی امین الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بین الاقوامی اداروں کے دفاترملک میں کھولنے کے مسلسل ان سے رابطے میں ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں