سعوسی عرب کے ولی عہد کا شادی کے خواہشمند جوڑوں کےلئے امداد کا اعلان

Prince Mohammad Bin Salman 2

ریاض: سعودی عرب کے محمدبن سلمان نے ملک کے سماجی اور معاشی پروگرام کے تحت شادی کے خوہشمیند افراد کے لئے 37 لاکھ اور 40 ہزار سعودی ریال امداد کے طور پر دینے کا حکم دے دیا ہے.
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ولی عہد محمدبن سلمان نے کم آمدنی والے طبقے کی لئے سماجی، تعلیمی اور معاشی پروگرام "سندمحمد بن سلام” کے تحت مالی امداد کا حکم دے دیا ہے.
2021 میں سعودی عرب کے ولی عہد محمدبن سلمان شادی کے خواہشمند افراد کے لئے کثیر رقم مخٰتص رکھی ہے جو اپنے شادی کے اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہے. اس سکیم سے وہ لوگ بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں جن کے کاروبار کرونا وبا سے متاثر ہوئے ہو.
سعودی حکومت نے اس مقصد کے لئے 200 جوڑوں کے لئے 37 لاکھ اور 40 ہزار ریال کی خطیر رقم مختص کی ہے. اور یہ شادی کے خواہشند افراد کو دی جائے گی جس سے اس کے اخراجات پورے کیے جائیں گے.
سعودی حکومت نے اس پروگرام کا آغاز سعودی فرمنروا شاہ سلمان بن عبدیلعزیز کے حکم پر 2018 میں کیا تھا. اور 2018 سے اس پروگرام کے تحت کم امدنی والے افراد کے نہ صرف شادی کے اخراجات پورے کیے جاتے ہیں بلکہ تعلیمی اخراجات بھی اسی رقم سے پورے کئے جاتے ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں