پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو پارٹی سے توڑنے کی کوششیں کی جارہی ہے، شوکت یوسفزئی

PTI Leader Shaukat Yousafzai Media Talks Photo Express News
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی۔ فوٹو: فائل

شانگلہ: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما شوکت یوسفزئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وہ حمایت یافتہ امیدوار جنہوں نے ان عام انتہابات میں کامیابی حاصل کی ہے، انکو پی پی پی اور ن لیگ کی جانب سے توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما شوکت یوسفزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام تر مشکلات ، ظُلم اور جبر کے باوجود عام انتخابات مکمل ہوگئے، انھوں نے کہا کہ یہ آر اوز کا الیکشن تھا، جس میں دھاندلی نہیں بلکہ دھاندلا ہوا۔

پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما شوکت یوسفزئی نے اس حوالے سے مزید کہا کہ بلا چھیننے کے باوجود پاکستانی عوام نے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو مینڈیٹ دیا، اب ہمارے ملک کے لیے یہ انتہائی ضروری ہے کہ عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کا (ن) لیگ میں شمولیت کا سلسلہ بتدریج جاری،

پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما نے مزید کہا کہ نواز اور زرداری کے دو خاندانوں نے ماضی میں ملک کو بڑا نقصان پہنچایا ہے، تحریک انصاف کو حکومت بنانے کی دعوت دی جائے، جبکہ شانگلہ میں میری سیٹ آر اوز کے ذریعے لی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں