اسلام آباد: عام انتحابات 2024 کے صوبائی اسمبلیوں کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے مطابق خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی، سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی، پنجاب میں مسلم لیگ (ن) اور بلوچستان میں آزاد امیدوار آگے ہیں۔
مردان ٹائمز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے نو گھنٹوں کی تاخیر کے بعد عام انتخابات 2024 کے غیر سرکاری اور غیر ختمی نتائج کے اعلان کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب اب تک مجموعی طور پر صوبائی اسمبلیوں کی 81 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نتائج کا اعلان کیا جا چکا ہے۔
اسی طرح 2024 کی عام انتخابات میں اب تک سامنے انے والے غیر سرکاری اور غیر ختمی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ صبح سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی متعدد نشتوں پر جیت چکی ہے، جبکہ خیر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت آزاد امیدوار برتری لیے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب صوبہ پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ نون کے امیدوار پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدواروں پر برتری لیے ہوئے ہیں.
خیبرپختونخوا اسمبلی کے نتائج:
مردان ٹائمز کے مطابق اب تک سامنے آنے والی غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق میں صوبہ خیبر پختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف کی آزاد امیدواروں نے 36 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے دو امیدوار جبکہ جمعیت الاسلام جمعیت علماء اسلام نے صوبائی اسمبلی کی ایک نشست حاصل کی ہے.اسکے بعد پاکستان مسلم لیگ (ق) نے بھی دو نشستوں پر کامیابی سے سمیٹھی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: چیف الیکشن کمیشنر کا صوبائی چیف سیکریٹریز، صوبائی الیکشن کمیشنرز اور ریٹرینگ آفسران سے رابطے، نتائج کے فوری اعلان کی ہدایت
سندھ اسمبلی کے نتائج
صوبہ سندھ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے اب تک موصول ہونے والے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ 28 نشستوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کا اعلان کیا جا چکا ہے اور توقعات کے عین مطابق ان تمام سیٹوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں.
صوبہ پنجاب اسمبلی کے نتائج
الیکشن کمیشن کی جانب سے دی جانے والی معلومات کے مطابق صوبہ پنجاب میں غیر سرکاری اور غیر ختمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون نے سب سے زیادہ اٹھ نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ اس کے بعد پی ٹی ائی کے حمایتی ازاد امیدواروں نے تین نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔