بروسلز: یورپی یونین حکام نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے حالیہ عام انتحابات میں ہونے والے بے ضابطگیوں کی پوری طرح تحقیقات کی جائے، اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھا جائے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان میں ہونے والے حالیہ انتحابات پر ردعمل دیتے ہوئے یورپی یونین نے کہا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات میں عوام کی جانب سے حق رائے دہی کا استعمال جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے اپنی وابستگی کا اظہار ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں حالیہ انتحابات میں گزشتہ ہونے والے انتحابات کی نسبت اس بار رجسٹرڈ خواتین ووٹرز کی تعداد بڑھنے کا خیرمقدم کیا ہے۔ تاہم اس نے یہ بھی کہا ہے کہ ایسی خبریں آرہی ہے کہ پاکستان میں ’کچھ سیاست دانوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملا ہے اور ان کے انتخابات میں کھڑا نہ ہو پانے کا بھرپور موقع بھی نہیںملا ہے‘ جس پر انھوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان اور ایران کے سرحدی علاقوں میں موجود دہشتگردوں کو تیسرے ملک کی حمایت اور رہنمائی حاصل ہے، ایرانی وزیرخارجہ
اس بارے میں یورپی یونین سے ملنے والی مزید تازہ ترین خبروں کے مطابق یورپی یونین نے ساتھ آن لائن اور آف لائن ’اظہارے رائے کی آزادی نہ ملنے، انٹرنیٹ پر پابندی، انتخابی عمل میں مبینہ مداخلت سمیت سیاسی کارکنوں کو حراست میں لیے جانے پر‘ بھی مایوسی ظاہر کی ہے۔
یورپی یونین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایسی خبریں آرہی ہے کہ پاکستان میں حالیہ انتحابات میں بے ضابطگیاں ہوئی جس پر پاکستان میں متعلقہ حکام سے انتخابات میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یورپی یونین کی جانب سے الیکشن سے متعلق اپنے مشن کی رپورٹ پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔