تخت بھائی سرکل میں سالانہ کارکردگی پر اساتذہ کرام میں اسناد کی تقسیم، ایس ڈی او نے انعامات تقسیم کئے

Best teacher award ceremony in Parkhoo Dheri
تحصیل تخت بھائی میں بترین سالانہ کاردگی پر تقریب تقسیم انعامات۔ فوٹو: فائل

مردان: ہر سال کی طرح اس سال بھی سالانہ کارکردگی پر سرکل تخت بھائی میں‌ انعامات تقسیم کی گئی اور بہترین کاراساتذہ کرام کو انعامات سے نوازا گیا، جبکہ مہمان حصوصی ایس ڈی او سید اکرام نے انعامات تقسیم کئے۔

مردان ٹائمز کے مطابق تحصیل تخت بھائی میں تعلیمی سال 2024 کے آغاز پر ایک پروقار تقریب منعقد کیا گیا جس میں بہترین سالانہ کارکردگی پر اساتذہ کرام میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

مزید خبروں کے مطابق تعلیمی سال 2024 کے آغاز پر محکمہ تعلیم کی طرف سے SDEO تحصیل تخت بھائی جناب سید اکرام صاحب کے زیر اہتمام یونین کونسل پرخو ڈھیری میں سرکل لوندخوڑایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ اسناد کی تقسیم کی یہ تقریب گورنمنٹ پرایمری سکول عثمان بانڈہ میں منعقد کی گئی جس میں تعلیمی سال 24-2023 میں مختلف اسکولوں کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھانے والے ٹیچرز اور بہترین سکولز کے لئے انعامات تقسیم کیے گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتحابات ملتوی کرنے پر وزیراعلیٰ کے پی کی وفاقی حکومت کو دھمکی

مردان ٹائمز کے مطابق اس تقریب کے اہتتام پر نئے تعلیمی سال 2024 کے لئے داخلہ مہم کے سلسلے میں ایک بڑے ریلی کا اہتمام بھی کیا گیا۔ تقسیم انعامات کے اس تقریب میں پروگرام کے مہمان خصوصی رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر انجینئر فہیم الدین اور انکے ہمراہ چیرمین احتشام خان پرخو-2 ان کے علاوہ ASDEO وزیر زادہ صاحب ، ASDEO نوشاد صاحب ، جناب اختر حسین صاحب ، جناب خائستہ رحمان صاحب کے ساتھ ساتھ علاقے کے عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت۔

ڈاکٹر انجینئر فہیم الدین اور دیگر مہمان خصوصی نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کیا اور بہترین کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کرام کی تعریف کی۔ اس موقع پر محکمہ تعلیم سے سکول لیڈرز تحصیل تخت بھائی ، سرکل لوندخوڑ پرائمری اسکول ٹیچرز ، بچوں اور والدین نے بھی شرکت کی۔
آپ ہمیں سوشل میڈیا پر بھی ان لنکس کے زریعے فالو کرسکتے ہیں، فیس بُک، ٹیلی گرام، ٹویٹر، انسٹاگرام، واٹس ایپ.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں