اپنے آبائی ضلع مردان میں انتحابی نتائج تسلیم کرنے کا ساتھ پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، امیر حیدرخان ہوتی

ANP Amir Haider Khan Hoto Speech Photo File
ایے این پی کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی۔ فوٹو: فائل

مردان: اے این پی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے پارٹی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

مردان ٹائمز کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے حالیہ عام انتحابات میں اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے پارٹی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے مزید خبروں کے مطابق سابق خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ اور عوامی نینشل پارٹی کے سینیئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے جماعت کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

انھوں نے آج جمعے کوسماجی رابطوں کے ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے اور کہا کہ اب ان کی ذمہ داری ہے کہ حلقے کے لوگوں کی خدمت کریں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: صوبائی اسمبلیوں کے نتائج: کے پی کے میں پی ٹی آئی، سندھ میں پی پی پی جبکہ پنجاب میں ن لیگ آگے

امیر حیدر خان ہوتی نے ٹویٹر پر مزید کہا کہ ’ اپنے آبائی ضلع مردان کے تمام حلقوں پر اے این پی کی شکست کی ذمہ داری کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں.`

سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور لکھا کہ ’ پارٹی کے ادنیٰ رکن کی حیثیت سے باچاخان کے قافلے کا حصہ رہوں گا۔‘

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں