چیف الیکشن کمیشنر کا صوبائی چیف سیکریٹریز، صوبائی الیکشن کمیشنرز اور ریٹرینگ آفسران سے رابطے، نتائج کے فوری اعلان کی ہدایت

CHief election commissioner of Pakistan Photo File 640x480
پاکستان کے چیف الیکشن کمیشنر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان میں الیکشن نتائج میں تاخیر پر پاکستان کے الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی چیف سیکریٹریز، صوبائی الیکشن کمیشنرز اور ریٹرنگ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ الیکشن کے نتائج کو فوری طور پر اعلان کرے۔
مردان ٹائمز کے مطابق عام انتحابات میں نتائج میں تاخیر پر نوٹس لیتے ہوئے پاکستان کے چیف الیکشن کمیشنر نے تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریوں، صوبائی الیکشن کمیشن کے افسران، اور ریٹرنگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر نتائج کا اعلان کرے۔

اس حوالے سے پاکستان کے وفاقی وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے عوام اور میڈیا کی جانب سے نتائج کی پروسیسنگ میں تاخیر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائی گئی احتیاطی تدابیر کا نتیجہ تھی۔

اس حوالے سے مزید خبروں کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ انتخابی عملے اور بیلٹ دونوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے پروٹوکول جامع ہیں جس میں خاصا وقت صرف ہوا۔ جبکہ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اب صورتحال تسلی بخش ہے اور ہمیں پورا پورا توقع ہے کہ نتائج کی آمد کا سلسلہ مسلسل جاری رہے گا۔

دوسری طرف پاکستان کے الیکشن کمیشن نے ایک پریس ریلیز جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے چیف سیکرٹریز، ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسران اور صوبائی الیکشن کمشنرز سے ذاتی طور پر فون پر رابطہ کیا اور انھیں سخت ہدایات دیں کہ نتائج کے فوری اعلان کو یقینی بنایا جائے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے نو گھنٹے بعد پہلا غیرسرکاری و غیرحتمی نتیجہ سامنے آیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں