ضلع شانگلہ میں حالات انتہائی کشیدہ، پولیس اور پی ٹی آئی حامیوں کے درمیان جڑپوں میں تین افراد ہلاک

PTI and Police Clashes in Shangla Photo File
شانگلہ میں پولیس اور پی ٹی آئی ورکران کے درمیان جھڑپیں۔ فوٹو: فائل

شانگلہ: ضلع شانگلہ سے خبریں موصول ہوئی ہیں کہ پولیس اور پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کے درمیان شدید جڑپیں ہوئیں ہے، جس میں پولیس کی فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

مردان ٹائمز کو ضلع شانگلہ سے ملنے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں پولیس اور تحریک انصاف کے حامیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اُدھر ضلع شانگلہ کے ریسکیو 1122 حکام نے بھی ان جھڑپوں میں تین اموات اور چھ زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔

اس حوالے سے مزید خبروں کے مطابق پی ٹی آئی حامیوں نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کی جیت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نتائج کو ماننے سے انکار کردیا ہے، اور عوام کو سڑکوں پر لا کر احتجاج شروع کردیا ہے۔ جس پر پولیس اور پی ٹی آئی کے حامیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں، اور ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں تین افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے جنھیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: صوبائی اسمبلیوں کے نتائج: کے پی کے میں پی ٹی آئی، سندھ میں پی پی پی جبکہ پنجاب میں ن لیگ آگے

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے ان پر فائرنگ کی۔ پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ ان کا امیدوار پانچ ہزار کے مارجن سے جیت رہا تھا تاہم اس صبح فارم 47 پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کی فتح ہوئی۔

پی ٹی آئی کے پولیس کے خلاف بیان پر تاحال پولیس کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں