کوئٹہ: عام انتحابات میںکامیابی کے بعد پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمد خان اچکزئی نے پی ٹی آئی کے چیرمین بیرسٹر گوہر کو بڑی آفر کی ہے اور کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر اپنے دیگر آزاد امیدوارسمیت پشتونخوامیپ میں شامل ہو جائیں اور وزیر اعظم بن جائیں۔
مردان ٹائمز کے مطابق پشتونخوا میپ کے سربراہ نے اپنے حالیہ بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار اور پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر کو بڑی آفر کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ویسے بھی پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کے پاس دوسری سیاسی پارٹی میںشمولیت کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن نہیں ہے اس لئے بہتر ہے کہ وہ ہماری پارٹی میں شامل ہو اوروہ خود وزیراعظم بن جائے۔
انھوں نے کوئٹہ میں اپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ ہم تو ویسے ہی پارلیمان سے باہر ہیں کیونکہ شائد انہیں ہمارے چہرے پسند نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی سمجھ گئے تھے کہ عام انتحابات کے نتائج ہمارے حق میں نہیں اس لئے آرام سے رات کو سوگیا تھا۔
اس حوالے سے مزید خبروں کے مطابق محمود خان اچکزئی نے کہا کہ دن میں ہم قومی اور صوبائی نشستیں جیت رہے تھے مگر رات میں ہار گئے ، ہم زندہ رہے تو ان کی بدمعاشی نہیں چلے گی، انھوں نے بیان میں مزید انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ افسران نے امیدواروں سے کروڑوں روپے لیے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: صوبائی اسمبلیوں کے نتائج: کے پی کے میں پی ٹی آئی، سندھ میں پی پی پی جبکہ پنجاب میں ن لیگ آگے
محمود اچکزئی نے مزید کہا کہ ہم کل بارہ بجے کے بعد الیکشن میں دھاندلی کے خلاف بلوچستان کے ہرعلاقے میں احتجاج کریں گے، انھوں نے کہا کہ آدھے آدھے گھنٹے میں نشستیں تبدیل کی گئیں، ملک کی دیواروں کو کھوکھلا کردیا گیا ہے۔