لاہور: شوگر ملز کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ کسانوں کو معاشی طور پر کمزور کریں.
مردان ٹائمز کو لاہور ہائی کورٹ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد نے اشرف زکا کی درخواست پر سماعت کی. سماعت کے دوران لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحبان نے دوسرے صوبوں کو گنا فروخت کرنے کے اقدام کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسان جہاں چاہیں اپنا گنا فروخت کر سکتے ہیں.
یہ خبر بھی پڑھیں: عورتوں کی وراثت کے حوالے سے سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
اس موقع پر انھوں نے یہ بھی کہا کہ شوگر ملز کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ کسان کو معاشی طور پر کمزور کرے. عدالت نہ اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ پاکستان میں کسان کو گنے کی فروخت سے روکنے کا کوئی قانون نہیں، ترمیم کے بعد کاشتکاروں کو بینک سے ادائیگی ہورہی ہے. اس موقع پر کین کمشنر نے عدالت کو اس بات سے متعلق بھی آگاہ کیا کہ شوگر ملز کو مرکز خرید (یعنی گنے کی خریداری کا مرکز) کی اجازت بھی نہیں ہے.