اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کل شام تک ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 913 ہوگئی۔
مردان ٹائمز کے مطابق اس وقت پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور اس میں کئی سو افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں. اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے 9 سو سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ اس وقت وطن عزیز کا کوئی حصہ ایسا نہیں جو شدید بارشوں اور سیلاب کی زد میں نہ ہو۔ وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے کہ اس صورتحال کے باوجود خیبر پختونخوا اور پنجاب میں سیلاب زدگان کی مدد کے بجائے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کل ہری پور میں جلسہ کیا۔
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے کل شام تک 913 ملک بھر میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیررحمان نے اس حوالے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سندھ میں 169 ، کے پی میں 169 اور پنجاب میں 164 لوگ جاں بحق ہوئے۔ انھوں نے اس سلسلے میں مزید کہا کہ عمران خان صوبہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سیلاب زدگان کی جان و مال بچانے کے بجائے وہ اپنی سیاست بچانے میں لگے ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ کیا عمران خان کو پورے ملک میں سیلاب نظر نہیں آ رہا؟
وفاقی شیری رحمان نے کہا کہ ایک طرف پورا ملک ڈوب رہا ہے، اور کروڑوں لوگ متاثر ہوئے ہیں لیکن دوسری طرف پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان لوگوں کو کہہ رہے کہ ’’آخری کال‘‘کے لیے تیار رہیں۔ انھوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ پہلے کہتے تھے آخری گیند تک کھیلوں گا اب کہہ رہے آخری کال دوں گا۔ شیری رحمان نے مزید کہا کہ کیا یہ احتجاج اور مظاہروں کا وقت ہے؟ عمران خان کو اپنی سیاست کی فکر کے بجائے سیلاب زدگان کی فکر کرنی چاہیے۔
Menu