چارسدہ: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں ایک نجی اسپتال سے نوملود بچی کو اغوا کرلیا گیا تھا جسکو چارسدہ کی پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر اندر کاروائی کرکے بچی کو بازیاب کرالیا اور والدین کے حوالے کردیا۔
مردان ٹائمز کے مطابق ضلع چارسدہ کی پولیس نے ایک اہم اور کامیاب کاروائی کرکے نجی ہسپتال چارسدہ سے اغواء ہونے والی نومولود بچی کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر بازیاب کرالیا اور والدین کے حوالے کردیا۔
اس حوالے سے ڈی ایس پی سٹی احسان شاہ نے بتایا کہ چارسدہ پولیس کی کاروائی میں پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کو مزید تفتیش کے لئے منتقل کردیا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق مورحہ 7اکتوبر 2022 کے دن تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع ملی ہے کہ چارسدہ کی ایک نجی ہسپتال سے نومولود بچی کو کسی نامعلوم عورت نے اغواء کرلیا ہے، اس پر چارسدہ پولیس نے تھانہ سٹی میں عرفان اللہ عمرزئی بیروکلے کی مدعیت میں نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔
اس پر آر پی او مردان ریجن محمد علی خان نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلع چارسدہ کے ڈی پی او سہیل خالد کو بچی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کا اہم ٹاسک حوالہ کیا۔ اس کے بعد ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے ضلع چارسدہ کے ایس پی انوسٹی گیشن سجاد خان کی نگرانی میں زیر قیادت ڈی ایس پی سٹی احسان شاہ، ایس ایچ او سٹی ریاض خان، سی آئی او منیر خان اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔
بعد میں پولیس کی تفتیشی ٹیم سی سی ٹی وی فوٹیج ہیومن ریسورس اور جدید سائنسی خطوط کے ذریعے تحقیقات کرتے ہوئے ملزمہ مسماتہ(ط) زوجہ آشرف علی تک رسائی حاصل کرتے ہوئے بچی کو 24 گھنٹے کے اندر اندر بحفاظت بازیاب کرکے والدین کے حوالے کردی۔
پولیس نے اس واقعے میں گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان میاں بیوی کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ چارسدہ پولیس نے اس وقوع میں استعمال ہونے موٹر کار بھی برآمد کرلی ہے۔ چارسدہ پولیس نے کہا کہ ملزمہ نے رشتہ داروں میں نومولود بچی کو اپنی بیٹی پیدائش ظاہر کر دی تھی۔
چارسدہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا ہونے والی بچی کو بازیاب کرکے اپنے والدین کے حوالے کردی اور ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا ہے۔
چارسدہ پولیس کی اس اہم کامیاب کاروائی پر بازیاب ہونے والی بچی کے والدین، ہسپتال انتظامیہ اورعلاقے کے عوام الناس نے خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے کامیاب کاروائی پر پولیس ٹیم کے لیے نقد انعام اور توصیفی اسناد کا اعلان بھی کردیا ۔
Menu