افغانستان: شدید سردی کے باعث 150 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ حالات انتہائی تشویشناک

afghanistan sever cold weather 150 died photo file
afghanistan sever cold weather 150 died. Photo: file

کابل: افغانستان میں شدید سرد موسم کی وجہ سے 150 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
مردان ٹائمز کو افغانستان کی دارالحکومت کابل سے موصول ہونے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق اس وقت افغانستان میں شدید سردی پڑ رہی ہے اور برفباری کا سلسلہ بھی جارہ ہے۔
اس حوالے سے افغانستان میں طالبان حکام کا کہنا ہے کہ سخت سردی سے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں ہلاکتوں کی تعداد دگنی ہوئی ہے۔ اسی طرح طالبان حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ افغانستان میں شدید سردی کے باعث تقریباً 70 ہزار مویشی بھی شدید سردی کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس سلسلے میں بین الاقوامی میڈیا نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں لاکھوں افراد کو کم ترین انسانی امداد کے ساتھ سخت ترین سردی کا سامنا ہے۔ دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق جنوری کے مہینے میں افغانستان میں درجۂ حرارت منفی 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرا ہے۔
امریکی میڈیا نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکام کی جانب سے افغان خواتین ورکرز پر پابندی کے بعد کئی این جی اوز افغانستان میں کام بند کر چکی ہیں۔ افغان خواتین پر این جی اوز میں کام کرنے کی پابندی کے بعد این جی اوز کی کارروائیاں معطل ہونے سے انسانی امداد کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں