امریکی ڈالر کی قیمت میں 11 روپے کی بڑی کمی

US Dollars in Bulk Photo Jang News 640x480
امریکی ڈالر۔ فوٹو: جنگ نیوز

کراچی: امریکی ڈالر کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 299 روپے پر آگئی ہے۔

مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے اور اس طرح امریکی ڈالر انٹر بینک میں چند پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 11 روپے سستا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ آج انٹر بینک میں ڈالر 27 پیسے سستا ہونے کے بعد اس کی قیمت 285 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔ جبکہ دوسری طرف اگر دیکھا جائے تو گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔

یاد رہے کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 11 روپے 50 پیسے سستا ہونے کے بعد اس کی قیمت 299 روپے 50 پیسے کا ہو گیا، جبکہ گزشتہ دن اوپن مارکیٹ میں ڈالر 311 روپے پر بند ہوا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں