لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مشہور و معروف بینا چوہدری کو نامعلوم لوگوں کی طرف سے قتل کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مشہور و معروف اداکارہ بینا چوہدری کو نامعلوم افراد کی طرف سے قتل کی دھمکیاں موصول ہورہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ماضی میں بھی کئی پاکستانی اداکاروں پر تشدد کیا گیا ہے اور وہ تشدد کے متعدد واقعات سے گزرے ہیں یہاں تک کہ کئی گلوکاروں اور اداکاروں کے قتل کی خبریں بھی سامنے آتی رہی ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستانی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ماضی کے مشہور اداکار اور اسٹار سلطان راہی بھی قتل ہوئے تھے اور اس نقصان پر انڈسٹری آج بھی سوگوار ہے۔
دوسری جامب معروف اداکارہ بینا چوہدری نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا ایک ویڈیو یپغام شیئر کیا ہے جس میں انھوں نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں قتل کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔