اپنے بچے کو بچانے کے لئے خاتون نے شیر کو گھونسے مار مار کر بھگا دیا

lion-9076_640

کیلیفورنیا: ایک بہادر ماں نے اپنے پانچ سالہ بچے کو پہاڑی شیر سے بچانے کیلئے لیے گھونسوں کی بارش کرکے بھگادیا.
تفصیالات کے مطابق امریکہ میں ایک بہادر خاتون نے اپنے پانچ سالہ بچے کو شیر کی چنگل سے آزاد کرنے کے لیے گھونسوں کی بارش کردیا. خاتون نے ہالی ہاتھ لڑکر اپنے ننھے بچے کو بچا لیا.
پہاڑی شیر بچے کو گھسیٹ کرلے جاناچاہتا تھا کہ اس دوران ماں کی نظر بچے پرپڑی. اس دوران بچے پر کچھ خراشیں بھی آئی ہے لیکن اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے.
اس بات کی تصدیق کیلفورنیا کے محکمہ جنگلی حیات نے بھی کی ہے اور اس نے اپنے بیان میں کہاں ہے کہ ایک 65 پاؤنڈ وزنی شیر نے بچے پر حملہ کیا جسے بچے کی ماں نے ناکام بناتے ہوئے شیر پرگھونسوں کی بارش کردیا اور شیر کو بھاگنے پر مجبور کیا.
شیر جب بچے کو گھسیٹ کر لے جارہا تھا تو اس کی وجہ سے بچے کی سر، گردان اور اوپر والے دھڑ پر کچھ خراشیں بھی ائی ہے. اس دوران جب بچے نے چلانا شروع کیا تو بچے کی ماں فوراً وہاں پہنچی اور بہادری کے ساتھ لڑ کر بچے کو شیر کی جنگل سے آزاد کرادیا.
یہ واقعہ امریکہ کے کیلاباساس میں پیش آیا ہے. شیر کے ساتھ بہادری سے لڑنے پر محکمہ جنگلی حیات نے بچے کی ماں کو ہیرو قرار دیا ہے. جس نے بغیر کسی شے کے اور بغیر سوچے سمجھے شیر کو مار مار کر بھگا دیا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں