سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ

gold-1278656_640
فوٹو: فائل

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کے اضافے کے بعد 1862 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں زبردست اضافہ ہوا ہے اور اس اضافے کے بعد ملک کے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2350 روپے اور 2015 روپے کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سوے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کراچی، لاھور، پشاور، مردان، کوئٹہ، ملتان، سکھر، حیدرآباد، فیصل آباد، اسلام آباد کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 41 ہزار 650 کی سطح پر پہنچ گیا ہے. اس کے علاوہ فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد یہ ایک لاکھ 21 ہزار 442 روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت بیس روپے کے اضافے کے بعد 1590 روپے کی سطح تک پہنچ گئی ہے. اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد یہ 17.14 روپے بڑھ کر 1363.16 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں