پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

Gold price in Pakistan. Photo: File
پاکستان میں مقامی سطح پر ایک دکان میں سونے کا سیٹ۔ فوٹو: فائل

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کی وج سے ملکی سطح پر سونے کی قیمت ہوشربا اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق ملکی سطح پر سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی وجہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ بتایا جارہے ہے۔
مردان ٹائمز کو کراچی سے ملنے تازہ ترین تجارتی خبروں کے مطابق آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 3050 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
ملکی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے فی تولہ سونا1لاکھ 69 ہزار650روپے سے بڑھ کر1لاکھ 72 ہزار700روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح سونے کی قیمت میں 614 روپے کی بڑی اضافے کی وجہ سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 45 ہزار448روپے سے بڑھ کر1لاکھ 48 ہزار62 روپے پر جا پہنچی۔
کراچی سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے روز عالمی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا11ڈالر مہنگا ہوا جس کے بعد پاکستان کے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا کی قیمت میں 800روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 686روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں