ملک میں پیٹرول و ڈیزل کی کوئی کمی نہیں ہے: اوگرا

Petrol Filling Station Photo File 640x480
پیٹرول پمپ پر پیٹرولیم مصنوعات کا سامان۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی کمی نہیں ہے، بلکہ یہ صرف اور صرف قیاس آرائیاں ہیں۔
مردان ٹائمز کے مطابق اوگرا نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت سے متعلق قیاس آرائیوں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔
اس حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان عمران غزنوی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں بالترتیب 18 اور 37 دنوں کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے پیٹرول و ڈیزل کے ذخائر دستیاب ہیں۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان عمران غزنوی کا مزید کہنا ہے کہ پیٹرول کے 1 لاکھ 1 ہزار میٹرک ٹن کے حامل بحری جہاز برتھ پر ہیں۔
اوگرا کے ترجمان عمران غزنوی نے کہا کہ ملک کی مقامی ریفائنریز پیٹرولیم کی مصنوعات کی طلب کو پورا کرنے میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں بجلی کی بریک ڈاؤن کی وجہ سے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا تھا کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب مختلف زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت ملک کے مختلف شہروں میں تقریباً 50 فیصد پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل ختم ہو چکا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں