پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے زخائربڑھ کر 9.75 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، سٹیٹ بینک آف پاکستان

US Dollars in Bulk Photo File 640x480
امریکی ڈالر۔ فوٹو: فائل

کراچی: سٹیٹ بینک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرلکھا ہے کہ اس وقت پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے زخائربڑھ کر 9.75 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے اسٹیٹ بینک نے سوشل میڈیا کی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ اس وقت پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے زخائربڑھ کر 9.75 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔
اسی طرح پاکستان کی سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی ایک رپورٹ بھی جاری کی ہے جس میں ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافے سے آگاہ کیا ہے۔
پاکستان کے سٹیٹ بینک کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’3 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر بڑھ کرنو اعشاریہ سات پانچ ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔


سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’3 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 48 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ چار اعشارعہ تین ارب ڈالر ہوگئے ہیں، جس کی وجہ چین سے کمرشل قرض کے طور پر 50 کروڑ ڈالر کی وصولی ہے ۔‘
یاد رہے کہ پاکستان کی دیرینہ دوست اور ہمسایہ ملک چین کی جانب سے گزشتہ ہفتے پاکستان کے لیے ایک اعشارعہ تین ارب ڈالر رول اوور کرنے کی منظوری دی تھی۔ یہ قرضہ پاکستان کو تین قسطوں میں ادا کیا جانا تھا اور اس سلسلے میں 50 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط مرکزی بینک کو وصول ہوچکی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں