پاکستان کے سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 60 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ

US Dollars in Bulk Photo File 640x480
ایک خاتون امریکی ڈالروں کی گنتی کر رہی ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذحائر میں ساٹھ لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 4.45 ارب ڈالر تک نیچے آگئےہیں۔

مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے مرکزی بینک سٹیٹ بیک آف پاکستان کے پاس ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ میں ساٹھ لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر 4.45 ارب ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان کے تجارتی بینکوں کے پاس 5.58 ارب ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر موجود ہیں۔ اسی طرح ملک کے پاس مجموعی زرمبادلہ ذخائر کا حجم 10 ارب ڈالر ہے۔ تاہم پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائ میں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران معمولی بہتری نظر آئی تھی جب پاکستان کے دیرینہ دوس ملک چین کے کمرشل بینک کی جانب سے پاکستان کو قرض فراہم کیا تھا۔

لیکن دوسری جانب دیکھے تو پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں گذشتہ کئی مہینوں میں کوئی بڑا اضافہ نہیں دیکھا گیا، جس کی سب سے اہم وجہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کی معطلی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں