اسلام آباد: پاکستان میں ایک مرتبہ پھر ڈالر کو پر لگ گئے ہیں اور آج ایک امریکی ڈالر کی قیمت میں 4 روپے کا اضافہ ہونے کے بعد 291.75 پر پہنچ گئی ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں منگل کے روز ایک مرتبہ پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انٹر بینک میں ایک ڈالر کی قیمت میں اب تک 3.26 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
واضح رہے کہ امریکی ڈالر کی قیمت میں 4 روپے اضافے کے بعد اس کی قیمت 291.75 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب پاکستان کے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی دو روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوگیا ہے اور اس کے بعد ایک امریکی ڈالر کی قیمت 298 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
ماہرین اور کرنسی ڈیلروں کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی اصل وجہ درآمدات کے لیے ادائیگیاں ہیں اور آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط کے تحت ڈالر کی آزادانہ تجارت بھی ہے۔