کرونا وائرس، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 65 ہلاکتیں

coronavirus

اسلام آباد: کرونا وائرس کی ہلاکتہیزی میں مزید اضافہ
ملک بھر اور حصوصی طور پر کراچی میں کوڈ-19 کی ڈیلٹا ویئرینٹ کی تابڑ توڑ حملے جاری ہے. جس کی نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 65 افراد ہلاک ہو گئے. یہ کرونا وائرس کی پاکستان میں چوتھی لہر ہے جو بہت ہی تیزی سے پھیلتا ہے.
مردان ٹائمز کی رپورٹس کے مطابق نیشنل کمانڈ انیڈ آپریشن سینٹر نے ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کرونا کی تشخیص کے لیئے 58 ہزار 479 ٹیسٹ کیے گئے. ان ٹیسٹوں میں 4950 افراد میں کرونا کا ٹیسٹ پازیٹو آگیا.
صحت حکام کی جانب سے جاری کئے گئے رپورٹس کے مطابق پاکستان میں اب تک مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 1،029،811 تک پہنچ چکی ہے. ان میں سے 940،164 مریض ٹھیک ہو کر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں. یاد رہے کہ پاکستان میں کرونا کی چوتھی لہر کی ہلاکت ہیزیا جاری ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ دن ہی 65 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں.
ملک میں اب تک کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 23 ہزار 360 تک پہنچ چکی ہے. جبکہ پازیٹو کیسز کی شرح 8.40 سے زادہ ریکارڈ کی گئی ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں