قوت سماعت کو دوبار فعال کرنے والا کان کا تھری ڈی پردہ فروخت کے لئے پیش

eardrum-640x480

ہارورڈ: قوت سماعت سے مہروم لاکھوں انسانوں کے لیے ہارورڈ یونیورسٹی کی جانب سے کان کا قوت سماعت بحال کرنے وال آلہ فروخت کیلئے پیش.
آپ نے سنا ہوگا، بلکہ دیکھا ہوگا کہ دنیا میں لاکھوں لوگ ایسے ہیں جو قوت سماعت سے مہروم ہیں. ان لوگوں کو یہ مسئلہ یا تو کسی انفیکشن، بیماری اور یا کسی چوٹ کی وجہ سے آئی ہوگی.
لیکن اب ان لوگوں کے لئے مردان ٹائمز ایک بڑی خوشحبری لے کرآئی ہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تھری ڈی پرنٹر سے ایک ایسا مصنوعی کان کا پردہ تیار کیا ہے کہ اس سے قوت سماعت سے مہروم لوگ اس اہل ہو جائیگے کہ وہ دوبارہ لوگوں کی باتیں سن سکے.
آپ میں سے اکثر لوگوں نے یہ سنا ہوگا کہ کان کے اندر ایک بہت کہ باریک جھلی ہوتی ہے جس سے اواز کی لہریں ٹکراتی ہیں. لہروں کی اس ٹکرانے سے پردے پر دباؤ میں اضافہ ہوجاتا ہے. اور اس کے بعد یہ عمل دماغ میں مزید دوسرے اعمال سے گزار کر ہمیں وہ آواز سنائی دیتا ہے.
دوسری طرف اگر دیکھا جائے کہ جن لوگوں کی کان کا پردہ کسی وجہ سے خراب ہوا ہو تو پھر اس کو بحال کرنا نہایت ہی مشکل ہو جاتا ہے. اسی مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے فونوگرافٹ نامی تھری ڈی پرنٹڈ پردہ بنایا ہے. اور ابتدائی تجربات کے بعد اب اس کی تجارتی پیمانے پر تیاری شروع ہوگئی ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں