لاہور: پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں ڈینگی نے ایک بار پھر پنجے گھاڑھ لئے ہیں اور صرف ایک دن میں 165 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
مردان ٹائمز کو صوبہ پنجاب سے ملنے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق پنجاب بھر میں صرف گزشتہ روز ڈینگی کے 165 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے صوبہ پنجاب کے سیکریٹری صحت کی جانب سے جو اعداد و شمار بتائی گئی ہیں اس کے مطابق ان 165 کیسز میں سے لاہور سے 72، راولپنڈی سے 27، گوجرانولہ سے 18 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سیکریٹری صحت نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ان مثبت کیسز میں ملتان سے 15، شیخو پورہ سے 11 اور سرگودھا سے 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔
پنجاب میں ڈینگی وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد کے بارے میں انھوں نے کہا کہ رواں سال اب تک پنجاب میں ڈینگی بخار سے 38 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
Menu