پاکستان میں آج عیدالضحیٰ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

Eid-ul-Adha

پشاور: آج ملک بھر میں عیدالضحیٰ مذہبی جوش اور عقیدت کےساتھ منائی جا رہی ہے.
پاکستان میں آج بروزبدھ عیدالضحیٰ نہایت ہے عقیدت واحترام سے منائے جارہی ہے۔ پاکستان کے چاروں صوبوں میں ایک ہے دن یہ مبارک دن منایا جارہاہے.
پورے پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے قصبات، اور شہروں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد کئے گئے. ان اجتماعات سے ملک کے جید علماء کرام اور مفتیان نے اپنے بیانات میں حضرت ابراہیم علیہ اسلام کی سنت اور اسلام میں قربانی کے فلسفہ پر روشنی ڈالی گئی.
نماز عید کے بعد ان اجتماعات میں امت مسلمہ کی سربلندی، مقبوضہ کشمیر اور بیت المقدس کی آزادی کے حوالے سے بھی حصوصی دعائیں کی گئی.
عید کے نماز سے فارغ ہونے کے بعد مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے محتلف قسم کے جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں. جانوروں کی قربانی کا یہ سلسلہ عید کے تیسرے دن تک جاری رہے گا.
واضح رہے کہ سعودی عرب اور افغانستان میں کل منگل کو عیدالضحیٰ منایا گیاتھا. جبکہ پاکستان میں ایک مرتبہ پھر کرونا وائرس کی سر اٹھانے کی وجہ سے حکومت پاکستان نے عوام سے احتیاط اور کرونا کے ضابطہ کار پرعمل کرنے کی اپیل کی ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں