پاکستانی وزیراعظم کے امن کوششوں کو دخل اندازی نہ سمجھا جائے. زبیح اللہ مجاہد

Zabeehullah Mujahid-aghan-naib-information-minister-640x480

پاکستان کی یہ کوششیں افغانستان میں‌ امن کی بحالی کے لئے ہیں، دخل اندازی نہیں ہے.
کابل: افغانستان کے نائب وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق پاکستانی وزیراعظم کی امن کے متعلق کوششوں کو افغانستان میں کسی قسم کی دخل اندازی نہ سمجھا جائے.
انھوں نے یہ بات کابل میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی. افغانستان کے نائب وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے بیان کو سراہا اور خیر مقدم کیا. جبکہ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ افغانستان میں امن کے لئے عمران خان کا کردان ہمیشہ قابل تعریف رہا ہے.
افغانستان کے نائب وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے. لیکن عمران خان کی امن کوششوں کو افغانستان میں کسی قسم کی مداخلت نہ سمجھا جائے. انھوں نے کہا کہ ہم طالبان کی حکومت پاکستان سمیت دنیا اور حصوصی طور پر خطے کی تمام ممالک سے رابطے میں ہیں. لیکن اس کے باوجود کسی کو بھی افغانستان کے اندرونی معاملات میں کسی قسم کی مداخلت کی اجازت نہیں ہے.
افغانستان کے نائب وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس سے خطاب میں یہ بھی کہا کہ ہم نئی کابینہ میں افغانیوں کی خدمت کرنے والوں کو شامل کریں گے. اوراگرچہ بہت مشکلات ہیں لیکن بہت جلد افغانستان میں امن آجائے گا.
افغانستان کے نائب وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہم عالمی برادری کے مثبت مشوروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھے گے، اور عالمی برادری کو چاہیے کہ افغانستان کی نئی کابینہ کو جلد از جلد تسلم کرے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں