پیٹرول کی قیمتوں میں مزید 5 روپے اور 25 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان

Petrol filling_640x480
ایک شخص گاڑی میں پیٹرول ڈال رہا ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پی ٹی آئی کو موجودہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں مزید 5 روپے اور 25 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے
تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھوا دی گئی ہے. اوگرا کی جانب سے سمری میں سفارش کی گئی ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 5 روپے اور 25 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمیتوں میں 3.5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائے.
یہ خبر بھی پڑھیں: بجلی کی قیمتوں میں مزید 1 روپے اور 95 پیسے اضافے کا امکان
مختلف زرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا آخری فیصلہ وزیراعظم وزرات خزانہ سے مشاورت کے بعد کرے گی. اور اس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگتوبر سے ہوگا.
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی حکومت نے پٹرول کی قیمتون میں 5 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے اور ایک پیسہ جبکہ لائٹ آئل کی قیمت میں 5 روپے اور 92 پیسے اور اسی طرح مٹی کی تیل کی قیمت میں 5 روپے اور 42 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں