آئی ایم ایف کا پاکستان سے ایک مرتبہ پھر بجلی کی قیمت اور ٹیکس ریٹ بڑھانے کا مطالبہ

dollars-499481_640

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف کے سطح پرمذاکرات کے آخری مرحلے میں آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی کی قیمت، سیلز اور انکم ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹیز بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ہے.
مردار ٹائمز کو رپورٹ موصول ہوئی ہیں جس کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان پر ایک مرتبہ پھر زور دیا ہے کہ وہ رواں مالی سال کے لیے ٹیکس مقررہ ٹیکس کی وصولیوں کے حدف پر نظر ثانی کرے. دوسری جانب آئی ایم ایف کی جانب سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پاکستان ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5.8 ٹریلین روپے سے بڑھا کر 6.3 ٹریلین روپے مقرر کرے.
زرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مزید تجاویز دی ہے کہ سیلز ٹیکس میں دی جانے والی غیر ضروری چھوٹ کو بھی ختم کیا جائے. اس کے ساتھ ساتھ انکم ٹیکس میں جو چھوٹ دیا جا رہا ہے اس کو بھی ختم کرنے کے لئے تجاویز سامنے آئی ہے. جبکہ اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مزید ریونیو اکٹھا کرنے کے لئے مزید اقدامات کیا جائے.
مردان ٹائمز کی رپورٹس کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطح کے مذاکرات جاری ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ یہ مذاکرات 15 اکتوبر کو اختتام کو پہنچ جائے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں