پاکستان نے بھارتی غرور حاک میں ملادیا، ٹی 20 میں بھارت کو عبرتناک شکست

Pak_vs_India_T_20_World_cup_Match_640x480

دبئی: پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میچ میں بھارت کو عبرتناک شکست دوچارکرکے نئی تاریخ لکھ دی.
دُبئی میں کل شام کو کھیلے گئے آئی سی سی کی ٹی 20 ورلڈکپ مقابلوں کے دوران سب سے بڑا مقابلہ ہوا. یہ اس ٹورنمنٹ کا سب سے بڑا معرکہ تصورکیاجاتاتھا. پاکستان اور بھارت کے درمیان اس مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جوکہ درست ثابت ہوا.
پاکستانی بولروں نے بھارتی بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا جس کی وجہ سے بھارتی بلے باز پاکستانی بولروں کے سامنے بڑے حدف دینے میں ناکام ثابت ہوئے. اور اس کی پوری ٹیم 7 وکٹ پر 151 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے.
بھارتی ٹیم کے 151 کی ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے نہایت ہی پراعتماد انداز سے کھیل کا آغاز کیا اور بغیر وکٹ گرے ہوئے اپنا ہدف حاصل کرلیا. پاکستان کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے بھارت کے خلاف سب سے بڑی اپننگ کی شراکت داری کا ریکارڈ بھی قائم کیا.
دونوں اوپنروں نے پراعتماد انداز سے کھیلتے ہوئے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا. اس دوران پاکستانی کپتان بابراعظم نے چالیس گیندوں پر نصف سنچری سکور کی جبکہ دوسری جانب محمد رضوان نے اکتالیس گیندوں پر اپنی نصف سنچری اسکور کیا. پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان نے 79 رنز جبکہ بابراعظم نے 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں